16 نومبر، 2021، 11:55 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84542892
T T
0 Persons
صوبے ہرمزگان کی مشرقی بندرگاہوں پر تیل کی برآمدات میں 203 فیصد اضافہ

بندر عباس، ارنا – رواں ایرانی سال کے پہلے نو مہینوں میں ہرمزگان کی مشرقی بندرگاہوں پر پٹرولیم مصنوعات اور کیبوٹیج کی برآمدات میں بالترتیب 203 اور 44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات صوبے ہرمزگان کی مشرقی بندرگاہوں اور سمندری امور کے منیجر "حمیدرضا محمدحسینی تختی" نے کہی۔
انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کے شعبے میں ہرمزگان کی مشرقی بندرگاہوں کی سرگرمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے آغاز سے نومبر کے آغاز تک 294 ہزار ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئیں اور مشرقی بندرگاہوں سے خلیج فارس کے ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 203 فیصد اضافہ دیکھنے میں آيا ہے۔
حسینی نے ان سامان کی لوڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کی مشرقی بندرگاہوں پر 568 ہزار 402 ٹن مختلف پیٹرولیم سامان اتارا اور لوڈ کیا گیا جس میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے 5,267 جہازوں کے ہرمزگان کی وسطی اور مشرقی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مدت میں لنگر اندازی کی شرح میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔
اصطلاح کیبوٹیج کا مطلب ہے سمندر اور جہاز کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان سامان یا مسافروں کی نقل و حمل ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .